ابنا: مطابق آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے بھائی سپاہ پاسداران میں دین کے دفاع کیلئے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں اور آخر تک اسی خدمت کے جذبے سے کام کرتے ہیں۔انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسلامی نظام کو پیش آنے والی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آج دنیا میں جو ہمارا مقام ہے وہ خدا کے خاص لطف و کرم اور امام زمانہ﴿عج﴾ کی ہم پر خاص توجہ اور مخلص دوستوں کی خدمات کی وجہ سے ہے۔
.......
/169